• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز میں شجرکاری مہم کے انتظامات

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں انتظامات لئے گئے ہیں ،21 مارچ تک ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں شجرکاری کے ٹارگٹ کو پورا کر دیا جائے گا۔ اس ضمن میں سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نے کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایک ہزار پلانٹ ،ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں پانچ سو پلانٹ اور آر ایچ سی اور بی ایچ یوز میں سو پلانٹ لگانے کا ٹارگٹ ہے اور 21 مارچ تک ہم نے پورے ضلع میں یہ ٹارگٹ پورا کرنا ہے۔
ملتان سے مزید