• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ کنٹرول ٹیم کا چھاپہ ،غیر رجسٹرڈ ادویات کی بڑی مقدار پکڑی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈرگ کنٹرول ملتان کی ٹیم نے چھاپہ مار کر غیر رجسٹرڈ ادویات کی بڑی مقدار پکڑ لی ، ٹیم سی ڈی سی پنجاب اظہر جمال سلیمی ، ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر اور سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی پر مشتمل تھی ، جس نے تھانہ جلیل آباد پولیس کے ہمراہ جلیل آباد کالونی، شیر شاہ ٹاؤن ملتان میں چھاپہ مارا جہاں پرٹیم کے مطابق ملزمان محمد ساجد اور مقصود احمد غیر رجسٹرڈ علاج کے سامان کی بھاری مقدار میں مینوفیکچرنگ/ری پیکنگ/سٹاکنگ/فروخت میں ملوث پائے گئے تھے۔ اس موقع پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 4ملزمان کے خلاف غیر رجسٹرڈ علاج کے سامان کی بازیابی اور ایف آئی آر کے اندراج کر دیا گیا ۔
ملتان سے مزید