• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، احترام رمضان آرڈینس پر عملدرآمد کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور مہم اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو احترام رمضان آرڈینس پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی و گراں فروشی کے مرتکب افرادکی جگہ جیل ہوگی۔احترام رمضان آرڈینس کے تحت ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل کرکے جرمانے کئے جائیں،اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈویژن کے اضلاع کی انتظامیہ نے گرانفروشوں پر 215 دکانداروں کو 5لاکھ 62 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔4 ایف آئی آر درج،44 گرفتارجبکہ متعدد کو جرمانہ کرکے حتمی وارننگ بھی دی گئی ۔
ملتان سے مزید