• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداح کے پوچھنے پر عمران ہاشمی کا گرل فرینڈ بنانے سے متعلق دلچسپ مشورہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا ایک مداح کی جانب سے پوچھے جانے پر گرل گرینڈ بنانے سے متعلق دیا گیا دلچسپ مشورہ وائرل ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران ہاشمی سے متعلق ایک اسکرین شاٹ وائرل ہے جس میں ایک مداح اپنے پسندیدہ اداکار عمران ہاشمی سے گرل فرینڈ بنانے سے متعلق مشورے مانگ رہا ہے۔

صارف کا لکھنا ہے کہ ’بھائی گرل فرینڈ کیسے بناتے ہیں تھوڑی سی ٹپس دے دو پلیز؟‘

اس سوال پر دیئے گئے دلچسپ جواب نے اداکار کے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

عمران ہاشمی نے اس سوال کے جواب میں ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا ہے کہ ’میری 2004ء سے 2010ء تک کی کوئی بھی فلم اٹھا کر دیکھ لو، کچھ نہ کچھ ٹپس ضرور مل جائیں گی۔‘

یاد رہے کہ عمران ہاشمی کیریئر کے ابتدائی برسوں میں ’سیریل کسر‘ کے نام سے جانے جاتے رہے ہیں، اب اُن کی طرزِ اداکاری میں کافی تبدیلی آ چکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید