اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل پیش کیے۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
صدرِ مملکت آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔
صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری صدرِ پاکستان منتخب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے دلائل میں یہ بھی کہا کہ اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، ان کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔
احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔