• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں رہنے والا ہر پاکستانی اپنے کردار سے ملک کا مثبت چہرہ پیش کرے، سفیر پاکستان

جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ جاپان میں رہنے والا ہر پاکستانی یہا ملک کا سفیر ہے، لہٰذا ہر پاکستانی کو اپنے کردار سے جاپان میں پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنا ہے اس کے لیے ہمیں اپنے اخلاق اور کردار سے جاپانی قوم کو متاثر کرنا ہوگا۔

سفیر پاکستان نے ان خیالات کا اظہار پاکستانی کمیونٹی کے گرینڈ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبیﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے اپنی دنیا اور آخرت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

سفیر پاکستان نے پوری پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ آپس کے اختلافات کو ختم کرکے ایک متحد پاکستانی کمیونٹی کے طور پر جاپان میں اپنے اور اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کریں۔

ٹوکیو کے مرکز میں ہونے والی اس تقریب کا اہتمام ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں جاپان بھر سے ہر سیاسی و سماجی تنظیم کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ملک یونس نے سفیر پاکستان اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا، انکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری ہے یہ رحمت کا عشرہ ہے آج کی اس تقریب کا مقصد بھی اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت کے اس عشرے میں تمام بھائیوں کے ساتھ روزہ افطار کرنا ہے۔

ملک یونس نے کہا کہ انہوں نے آج سیاست سے بالا تر ہو کر بطور مسلمان اس تقریب میں ہر پاکستانی کو مدعوع کیا ہے تاکہ پاکستانیوں کو دین اور قوم کے نام پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جاسکے۔

تقریب میں سینئر پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس میں سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عاشج لقمان، پریس قونصلر مقرب صاحب، پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید، ملک سلیم، لالہ شفاقت، مشتاق قریشی، عبدالرحیم آرائیں، شیخ ذوالفقار، چوہدری عنصر، مرزا اکرم، شاکر نواب، رمضان صدیق، علی جوہر، چوہدری آصف، اسد خان، پپو واہلہ، یاسر شاہ، فیصل نصیر، عاطف بٹ، سلیم شاہ، حاجی شفیق، اعجاز کمبوہ، اشفاق کمبوہ، وسیم کمبوہ، عامر بٹ، سکندر پسیہ، امجد پسیہ، ہمایوں نصیر، وسیم ماہی، شیخ عامر، قاری علی حسن، الحاج فواد، حاجی انعام الحق اور شاہین خان آفریدی سمیت بڑی تعداد میں سینئر پاکستانیوں نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید