کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن تقسیم ہوگئی، منگل کو کراچی میں سید حیدر حسین کے طلب کردہ کانگریس اجلاس میں طارق بگٹی کے نہ آنے پرپیپلز پارٹی کی سنیئر رہنما اور ایم این اے سیدہ شہلا رضا کو پی ایچ ایف کا صدر منتخب کرلیا گیا، وہ فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر بھی بن گئی، اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے، فیڈریشن کے دوسرے گروپ کا اجلاس رانا مجاہد کی سربراہی میں جمعرات کو اسلام آبادمیں ہوگا۔ دوسرے گروپ نے کہا ہے کہ آئین کے تحت نئے صدر کی تقرری بھی فیڈریشن کے سر پرست اعلی وزیر اعظم کرتے ہیں، مگر ایسا نہیں کیا گیا ، جمعرات کو اسلام آباد میں اصل پی ایچ ایف سامنے آئے گی ۔