• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمان کا عالمی ادارے آئی کیو ایئر کی سالانہ رپورٹ پر اظہار تشویش

سینیٹر شیری رحمان نے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کی سالانہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہوائی آلودگی کو خطرناک حد سے نیچے لانے کےلیے نیشنل کلین ایئر پالیسی 2023 پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ صوبوں اور وفاقی حکومت کو اس بحران کے خاتمے کےلیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2023 ءمیں پاکستان میں ہوائی آلودگی کا معیار 73 اعشاریہ 7 پی ایم کی خطرناک حد تک ریکارڈ کیا گیا۔

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ہوائی آلودگی کا یہ معیار صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے، 2023 میں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور کئی شہروں کو ہوائی آلودگی کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ سردیاں ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان کے شہر آلودہ شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید