سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ 2 ماہ بڑھا دی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے بولی کی تاریخ 15 مئی 2024 کردی گئی ہے اور اسلام آباد ایئر پورٹ ٹھیکے پر لینے کی خواہشمند ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے حکومت اربوں روپے فنڈز جمع کرنا چاہتی ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔