تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔
صنم جاوید نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کیے ہیں، اعتراض عائد کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میرے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے۔
صنم جاوید نے اپیلیٹ ٹربیونل سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔