• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری معیشت اور سیاست دونوں کو ٹھیک کریں گے، فاروق نائیک

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ این اے207 سے آصفہ بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ 

 نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ صدر آصف زرداری معیشت کو بھی ٹھیک کریں گے اور سیاست کو بھی۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ صدر زرداری ملک کو نئی راہ کی طرف لے کر جائیں گے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے کانگریس کمیٹی میں سچ بات کی، اس کو قبول کرنا چاہیے، انہوں نے سچ بات کی ہے کوئی غلط بات نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید