• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا

فوٹو بشکریہ گوہر خان/ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ گوہر خان/ انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے اپنے بیٹے ذیہان کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔ 

گوہر اپنے شوہر زید دربار کے ہمراہ اس وقت مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کےلیے موجود ہیں۔ 

انہوں نے عمرہ ادائیگی کے دوران کے کعبہ شریف کے سامنے اپنے بیٹے کی تصویر لی جس میں بچے کا چہرہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔ 


خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ گوہر خان نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ 

خیال رہے کہ وہ تین روز قبل مسجد نبویﷺ پہنچی تھیں جہاں کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، اسکے بعد عمرہ کی ادائیگی کےلیے وہ مکہ پہنچی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید