بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واقع چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں میں عید کے گفٹس اور نئے کپڑے،جوتے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انچارج بھی موجود تھیں۔ عید گفٹس اورنئے کپڑے کے جوڑے اور جوتے ملنے پر بچوں نے شدید خوشی کااظہارکیا اوراس موقع پر مختلف ملی وقومی گیت بھی گائے گئے۔