• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں پولیس کی حراست میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے ملزم وقار کے ورثاء کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ وقار جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں تھا۔

ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

ورثاء نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگائی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

ورثاء نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید