• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید نے شعیب ملک کو معجزہ قرار دے دیا

فوٹو شبکریہ سوشل میڈیا
فوٹو شبکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر، کرکٹر شعیب ملک کو معجزہ قرار دے دیا ہے۔

ثناء جاوید اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے یہ جوڑی مسلسل خبروں میں ہے۔

حال ہی میں کھیلی جانے والی لیگ، پی ایس ایل کے میچز کے دوران بھی ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں اور بہترین کھیل پیش کرنے پر اُنہیں اپنا ہیرو بھی قرار دیا۔

اب ثناء جاوید نے اپنی تازہ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قول شیئر کیا ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’کبھی کبھی معجزہ صرف اچھے دل والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ثناء جاوید نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں شعیب ملک کو معجزہ قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید