پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل کبریٰ خان نے اپنے ہونے والے ہمسفر، ساتھی اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنی گہری دوستی سے متعلق بات کی ہے۔
کبریٰ خان نے ایک انٹرویو کے دوران گوہر رشید کے ساتھ اپنے 9 سالہ پرانے رشتے پر کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ہم دونوں نے ایک ساتھ بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری اور گوہر رشید کی زندگی گزشتہ 9 برسوں کے دوران رولر کوسٹر کی طرح گزری ہے۔
کبریٰ خان نے انٹرویو کے دوران اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنی یادگار شرارت بھی شیئر کی جس میں ان کے بال خراب ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان کا گوہر رشید سے متعلق دیا گیا یہ بیان 6 ماہ پرانا ہے جو کہ ان کی شادی کی خبروں کے بعد دوبارہ سے وائرل ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی خبریں گزشتہ سال سے زیرِ گردش تھیں جن کی اب تصدیق ہوگئی ہے۔
یہ جوڑا آئندہ ماہ کی 22 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔