بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن کی بطور ہیرو پہلی فلم ’کہو نہ پیا ر ہے‘ کو ریلیز ہوئے 25 سال مکمل ہوگئے۔
اس موقع پر ریتھک روشن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں کتنا گھبرایا ہوا تھا کہ اس انڈسٹری کو کیسے ہینڈل کروں گا۔
یاد رہے کہ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کی ہدایات ریتھک روشن کے والد راکیش روشن نے دی تھیں، اس فلم میں ریتھک روشن کے مقابل امیشا پٹیل ہیروئن تھیں جبکہ دوسرے کرداروں میں انوپم کھیر، جونی لیور اور فریدہ جلال شامل تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا میوزک ریتھک روشن کے چچا اور راکیش روشن کے چھوٹے بھائی راجیش روشن نے تیار کیا تھا۔