• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی امریکا کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت


پاکستان نے امریکی کمپنیوں کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دے دی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی، جس  میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق  امریکی سفیر نے ڈاکٹر مصدق ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی، امریکی سفیر نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ توانائی سیکٹر، معدنیات، تیل اور گیس کی تلاش کےلیے پاکستان میں مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیر نے امریکی کمپنیوں کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کیپسٹی بلڈنگ پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں قابل تجدید توانائی کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو اجاگر کیا، امریکی سفیر نے کہا کہ اعلیٰ سطح اقتصادی ڈائیلاگ واشنگٹن میں ہوں گے، مذاکرات میں معدنیات سمیت توانائی کے امور پر بات چیت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید