وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا، جہاں انہیں وزارت کے انتظامی محکموں، تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں تعارفی بریفنگ دی گئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت دفاعی پیداوار کی صنعت کی ترقی کےلیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔
وزیر دفاع نے دفاعی صلاحیتوں کو جدید بنانے میں دفاعی صنعتی شعبے کی کارکردگی اور کردار کو سراہا۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سماجی شعبے میں دفاعی صنعت کے تعاون کو بھی سراہا۔