• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا شردھا کپور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ منظر عام پر آنے کو تیار ہیں؟

کیا بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ منظر عام پر آنے کو تیار ہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ شردھا کپور خود سے عمر میں 3 سال چھوٹے راہول مودی کے ساتھ خوش ہیں اور وہ اپنے تعلق کو چھپانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے رائٹر راہول مودی کے ساتھ شردھا کپور کچھ ماہ سے دیکھی جارہی ہیں، اس عمل نے کئی خبروں کو ہوا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب شردھا کپور بھی راہول مودی کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلق کو چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی ہیں۔

فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں شردھا کپور اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا، اداکارہ اور رائٹر اس کی شوٹنگ کے دوران ہی ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے کے تعلق میں فلم میں کام کرنے کے بعد مضبوطی آئی ہے، وہ اکثر اکٹھے نظر آتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ تصویر کھنچوانے سے بھی نہیں کتراتے۔

ذرائع کے مطابق اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ جلد ہی اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کرنے والے ہیں بلکہ شردھا کپور اور راہول مودی اپنے تعلق کو لائم لائٹ سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں جوڑے کو ممبئی کے ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں شردھا کپور نے اپنی ساتھی اداکار آدیتا رائے کپور سے راہول مودی کا تعارف کروایا۔

جوڑا پہلے تو ایک ساتھ باہر جانے میں احتیاط برتا تھا لیکن گزشتہ برس جولائی میں دونوں ایک عشائیے میں ساتھ دیکھے گئے تو مداحوں کو نئے رشتے کی خبر ملی۔

اطلاع ہے کہ دونوں کے خاندان والے بھی انہیں ایک خوبصورت جوڑی سمجھتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید