برسلز (اے پی پی) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوچنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائے گا، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جوہری توانائی کے پہلے سربراہ اجلاس کے موقع پر برسلز میں چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوچنگ سے ملاقات کی، اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سی پیک فیز 11کیلئے پرعزم ہیں ۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوچنگ نے پاکستان۔چین آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور مضبوط دوستی کو مثالی اور منفرد تعلقات کے طور پر سراہا۔