• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوگی۔

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، پریڈ میں پہلی بار گلگت بلتستان اسکاؤٹس، چین اور آذر بائیجان کے دستے بھی شامل ہوں گے۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یومِ پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

84 ویں یوم پاکستان پر پاک فوج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتا ہے، آج ہندوستان اور مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلمانوں کو فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا ہے۔

مسلح افواج ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید