یوم پاکستان پر نئی دلی پاکستان چانسلری میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی کے مطابق تقریب میں بھارت میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔
تقریب میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو سراہا۔
پاکستانی ناظم الامور نے کہا کہ مساوات اور باہمی احترام پر مبنی پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول ہیں، یہ اصول بھارت کے ساتھ پُرامن تعلقات کی پاکستان کی خواہش کو بھی تقویت دیتے ہیں۔