• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور برطانیہ نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر 5 فضائی حملے کئے

قاہرہ(جنگ نیوز ) امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دفاع میں حوثیوں کے یمن میں اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کا دعویٰ ہے کہ یمن میں حوثیوں کے زیر زمین اسلحہ ، گولہ بارود کے تین ذخیروں کو نشانہ بنایا گیا ۔ اس کے علاوہ سنٹرل کمانڈ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حو ثیوں کے چار ڈرون بھی مار گرائے گئے ۔ دریں اثناایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی سپریم انکلابی کمیٹی کے سر براہ محمد علی حوثی نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور بر طانوی جنگی طیاروں نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر5فضائی حملے کئے ۔جبکہ حوثیوں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے مغربی ممالک کے تجارتی اور تیل بردار بحری جہازوں کوجہاز شکن بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ۔ واضح رہے کہ حو ثیوں نے غزہ اور فلسطین سے اظہار یکجہتی میں خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں امریکی اتحادی ممالک کے بحری جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔ جس کی وجہ سے بحری ٹریفک شدید متاثر ہے ۔ جہاز راں کمپنیوں کو اربوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید