• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، 1200 ارب ڈالر کا توسیعی پیکیج منظور

راولپنڈی (جنگ نیوز)یکی سینیٹ نے آخری لمحات کی بات چیت میں 1200 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس کی مدد سے جو بائیڈن انتظامیہ اکتوبر تک روانی سے کام کرنے کے قابل ہوسکے گی۔1200ارب کے اسپینڈنگ پیکیج کی حتمی منظوری جلد متوقع ہے۔ اس پیکیج کے منظور نہ ہونے کی صورت میں جو بائیڈن انتظامیہ کے لیے اپنی باقی مدت کے دوران حکومتی کام کاج جاری رکھنا ناممکن ہو جاتا۔ اِس کے نتیجے میں مکمل بندش یعنی شٹ ڈاؤن کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔امریکی کانگریس کے ایوانِ زیریں ایوانِ نمائندگان نے اس پیکیج کو گزشتہ رات منظور کرلیا تھا۔ چند ترامیم کیے جانے کے باعث سینیٹ میں اس پیکیج کی منظوری میں تاخیر ہوئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید