• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے طارق پاشا کو ہلالِ امتیاز عطاء کیا

سابق وزارتِ عظمیٰ میں معاونِ خصوصی طارق پاشا — فائل فوٹو
سابق وزارتِ عظمیٰ میں معاونِ خصوصی طارق پاشا — فائل فوٹو

شہباز شریف کی سابق وزارتِ عظمیٰ میں معاونِ خصوصی طارق پاشا کو ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے طارق پاشا کو ہلالِ امتیاز عطا کیا۔

طارق پاشا 39 سال بطور سول سرونٹ پنجاب اور وفاق میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔

انہوں نے پنجاب میں قرآن پاک کی اعلیٰ کوالٹی کاغذ پر چھپائی کو یقینی بنایا اور پنجاب میں قرآن پاک کے شہید نسخے اسٹور کرنے کا منصوبہ مکمل کروایا۔

طارق پاشا نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پنجاب میں مزارات کی ای نگرانی کا نظام بھی متعارف کروایا۔

انہوں نے بطور معاونِ خصوصی وزیرِ اعظم آئی ایم ایف سے معاہدہ کروانے میں اہم کردار بھی ادا کیا۔

طارق پاشا چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری کشمیر افیئرز اور سیکریٹری اقتصادی امور و شماریات رہ چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید