عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل نے حماس کی تجویز کردہ شرائط ماننے سے انکار کردیا۔
غزہ جنگ بندی کےلیے قطر میں حماس، اسرائیل بلواسطہ مذاکرات کے دوران غزہ جنگ بندی معاہدے میں مشکلات اور اختلافات برقرار ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حماس کی تجویز کردہ شرائط ماننے سے انکار کردیا۔ حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے یرغمالیوں کی مرحلہ وار رہائی کی تجویز دی تھی۔
حماس نے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اور بےگھر فلسطینیوں کی واپسی کی تجویز دی تھی، اسرائیل جنگ ختم کرنے اور اسرائیلی فوجیوں کے انخلا سے انکاری ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل یومیہ صرف 2 ہزار بےگھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، اسرائیل سارے یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی چاہتا ہے۔
حماس کے عہدیدار ہاسم نعیم نے بتایا کہ اسرائیل جنگ ختم کیے بغیر یرغمالیوں کی رہائی چاہتا ہے، حماس نے ثالثوں کو بتا دیا کہ اب مزید تجاویز پر بات کرنے کو تیار نہیں۔