عید کی چھٹی پر سیاح مری پر ٹوٹ پڑے، اتنے آئےکہ ہوٹل کم پڑگئے،جگہ کم پڑگئی،گاڑیوں کی طویل قطار ،ٹریفک جام ،گھومنے آنے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے ۔
تفریح کرنے کے لیے مری آنے والوں کو مشکلات گلے پڑ گیئں، مری میں گنجائش سے 3 گنا زیادہ گاڑیاں آگئيں،ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سیاح گاڑیاں غلط طریقے سے پارک نہ کریں۔
ٹریفک اہلکاروں کی کوششوں کے باعث کچھ راستہ کلیئر ہوا ہے ،سیاحوں نے مزید مشکل سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیاں دور پارک کرنا شروع کردیں ، تاکہ موسم کا بھرپور لطف اٹھایا جائے، مشکل صورتحال کے باوجودمری میں لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس کے باعث ہوٹلوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے ۔