• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کی سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت

Siraj Ul Haq Condemned The Blasts In Saudi Arabia
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں،عالم اسلام کے دشمنوں نے جنگ مسلط کی ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مدینہ منورہ میں دھماکا ہر مسلمان کے دل میں تیر داخل کرنے کے مترادف ہے،عالم اسلام کو مل کر حکمت عملی بنانا ہوگی۔

سینیٹرسراج الحق کا یہ بھی کہناہے کہ آئندہ عام انتخابات سےپہلے نواز شریف سمیت تمام سیاستدانوں کا احتساب کیا جائے، ورنہ پیسے کے زورپر وہی چہرے دوبارہ اقتدار میں آجائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرف دور سے موجودہ حکومت تک سب کا آڈٹ کیا جائے اور جو لوگ کرپشن میں ملوث ہیں،انہیں سزا دی جائے، 4ہزارلوگوں کو سزا دینےسےسسٹم ٹھیک ہو جائےتو یہ سودا مہنگا نہیں۔
تازہ ترین