پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیسز سے خود کو الگ کرلیں۔
کور کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےحوالے سے کیسز پر سماعتیں سست رفتاری کا شکار ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ان کیسز پر کم از کم سماعت ہو، تحریک انصاف کی خواتین قید و بند کی صعبوتیں برداشت کر رہی ہیں۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے بھی کور کمیٹی میں گفتگو کی گئی ہے، آنے والے دنوں میں ملک میں شدید مہنگائی کے خدشات ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔