پاکستان نے غزہ میں رمضان المبارک میں فوری جنگ بندی پر سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی منظور کی گئی قرارداد پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اسرائیل کے وحشیانہ حملے ختم اور مستقل جنگ بندی یقینی بنائی جاسکے گی۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے یہ اقدام غزہ میں سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق 6 ماہ میں پاکستان نے متعدد بار اسرائیل کے طاقت کے اندھادھند استعمال کی مذمت کی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے بھی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی عرب نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوگی۔
سعودی عرب کے مطابق اقوام عالم فلسطینی عوام کی امیدوں کے مطابق ان کی مشکلات ختم اور حقوق دلانے میں کردار ادا کریں۔