• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائس کنٹرول کمیٹی فعال اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کی جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ فوری طور پر کوئٹہ میں سستے بازار کا قیام اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے کر گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کے لئے آسانی پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر بھی روزہ داروں کو اشیاء خوردونوش آسان طریقے سے فراہم کی جائیں جبکہ زراعت کی مارکیٹ کمیٹی فلورملز پولٹری بیف مٹن چکن دودھ دہی نان بائی ایسوسی ایشن بھی روزہ داروں کے لئے آسانی پیدا کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں تمام سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں جبکہ بند اسٹریٹ لائٹس کو فعال بنا کر بند نالیوں کی صفائی کروائی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید