• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں نے سریاب کو کھنڈر میں تبدیل کردیا‘ جے یو آئی

کوئٹہ (پ ر ) جمعیت ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاداورمعاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نے کہاہے کہ سریاب روڈ کی ترقی زمین بوس ہو گئی سروس روڈ کرپشن کی نذر ہونے سے آئے روز ٹریفک حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیںاربوں روپے کہاں ڈوب گئے کوئی ایسی قوت نظر نہیں آتی کہ سریاب روڈ کے ٹھیکیداروں کا محاسبہ کریں رہنماؤں نے کہاکہ سریاب روڈ کے اطراف میں سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سےترقیاتی منصوبہ لوگوں کیلئے زحمت اور باعث موت بن گیاہے حالیہ بارشوں سے سرباب روڈکھنڈرات میں تبدیل ہوچکاہے ناقص تعمیر نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
کوئٹہ سے مزید