• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : غلط انجکشن لگنے سے نوجوان جاں بحق‘ ڈسپنسرگرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) آرچر روز نجی کلینک میں غلط انجکشن لگانے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا پولیس نے ڈسپنسرکو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ترین روز کا رہائشی فضل محمد اپنے نوجوان بیٹے فدا محمد کو علاج کیلئے آرچر روڈ پر واقعہ نجی کلینک لایا جہاں ڈاکٹر نے اس کا چیک اپ کرنے کے بعد ڈسپینسر محمد نواز کو نوجوان کو انجکشن لگانے کا کہا ڈسپنسر نے جیسے ہی انجکشن لگایا تو نوجوان کی حالت غیر ہو گئی اوروہ موقع پرہی جاں بحق ہو گیا جس پر ڈاکٹر اورعملہ فرارہوگیا تاہم پولیس نے ڈسپنسر محمد نواز کو گرفتار کر لیا ۔
کوئٹہ سے مزید