• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات میں بھی غیرآئینی عمل کا تسلسل جاری رہا‘ ملک سکندر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے حالیہ ضمنی انتخابات کو 8 فروری کے غیرآئینی اور غیر قانونی عمل کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی حلقوں میں 90 فیصد یا اس سے زیادہ ووٹوں کے ذریعے بکس بھردیئے گئے یہ عمل اتنی دیدہ دلیری سے کیا گیا اور شفافیت و اخلاقیات کا مذاق اڑایا گیا کہ دنیا پر اس پر دنگ رہ جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں خود کو جمہوری اور سیاسی کہلاتی ہیں ان کو 8 فروری کے دھاندلی زدہ الیکشن سے سبق سیکھنا چاہئے تھا لیکن جانتے ہوئے بھی انہوں نے کرپشن کی بہتی گنگا میں اس لئے چھلانگ لگائی کہ عمل کا حصہ بن کر شاید وہ کوئی مقصد حاصل کرسکیں گی ۔
کوئٹہ سے مزید