کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ‘ اقبال شاہ ایڈووکیٹ‘ میر وائس ایڈووکیٹ‘ احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں پشتونخوامیپ کے رہنما محمود خان اچکزئی پر مقدمےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کا ظلم حد سے بڑھ چکا ہے‘پہلے بانی پی ٹی آئی اور ورکروں پر مقدمات درج ہوئے ، اب پی ٹی آئی کے اتحادیوں پر بھی جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا جو قابل مذمت ہے اور پی ٹی آئی اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔