• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایم سی کا شمار مایہ ناز کالجز میں ہوتا ہے‘سیکرٹری صحت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کہاہے کہ ڈاکٹر مسیحا ،انہیں اپنے وقار کو برقرار رکھنا چاہئے،بولان میڈیکل کالج پاکستان کے بہترین اور معتبر طبی اداروں میں سے ایک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کے نئے آنے والے طلباء کی استقبالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وائس چانسلر بولان یونیورسٹی کو میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، پرنسپل بولان میڈیکل کالج ڈاکٹر راز محمد کاکڑ دیگر بھی موجود تھے۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ بولان میڈیکل کوئٹہ میں داخلے کے لئے ہونہار طلبہ سخت مقابلے کے بعد کامیاب ہوئے لیکن ایم بی بی ایس کی ڈگری اور اعلیٰ میڈیکل تعلیم کے حصول کے لئے محنت کا سفر جاری رکھنے کے لئے محنت کرنا ہوگی ۔بی ایم سی پاکستان کے بہترین اور معتبر طبی اداروں میں سے ایک ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل تعلیم کا ماڈیولر نظام دنیا بھر کی کئی یونیورسٹیوں بشمول میڈیکل یونیورسٹیوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر راز محمد کاکڑ نے کہا کہ بولان میڈیکل کالج کاشمار ملک کے مایہ ناز میڈیکل کالجوں میں ہوتا ہے ۔یہاں سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی طبی میدان میں کالج اور صوبے کا نام روشن کیا ۔
کوئٹہ سے مزید