• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے مختلف دھڑے دبئی میں ایک چھت تلے جمع

فوٹو رپورٹر
فوٹو رپورٹر

متحدہ عرب امارات میں یومِ پاکستان کی عوامی سطح پر منعقد تقریب نےمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مختلف دھڑوں کو ایک چھت تلے جمع کر دیا۔

تقریب کااہتمام ڈائنامک پاکستان فورم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ 

دبئی میں مقیم سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد، امریکا سے آئے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری اور پاکستان سے آئے ایم کیوایم کے ایک اور سینئر رہنما عامر خان نے تقریب میں خصوصی طورپر شرکت کی۔

یومِ پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی ان تینوں رہنماؤں نے مل کر ہی کاٹا۔

اس موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی بعد میں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔ 

افطار ڈنر میں ایم کیوایم پاکستان کے کئی دیگر رہنماؤں، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مقامی کمیونٹی شخصیات بھی موجود تھیں۔

فوٹو رپورٹر
فوٹو رپورٹر

س موقع پر بابرغوری، عامر خان اور ڈاکٹرعشرت العباد نے کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ رمضان المبارک میں ڈکیتوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے، موبائل اور پرس چھیننے والے ماؤں کی گودیں اجاڑ رہے ہیں مگر کوئی انہیں روکنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان تینوں سرکردہ رہنماؤں کی اس ملاقات کو بعض حلقے ایم کیوایم کو ایک بار پھر ماضی کی طرح متحد اور فعال کرنے کی جانب اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے ایک اور سینئر رہنما حیدر عباس رضوی نے بھی ان دنوں دبئی ہی میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کو بعض حلقے ایم کیو ایم کو ایک بار پھر ماضی کی طرح متحد اور فعال کرنے کی جانب اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید