• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج جھٹ پٹ ڈرم اسٹک بنا کر افطار دسترخوان بچوں کے نام کریں

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

آج کا افطار دسترخوان کریں بچوں کے نام اور اسے سجائیں ان کے من پسند اور جھٹ پٹ تیار ہونے والے ڈرم اسٹک سے۔

اجزاء:

ڈرم اسٹک (مرغی کی رانیں) 6 عدد، نمک حسب ذائقہ، اجینو موتو ½ چائے کا چمچ، کارن فلور 2 کھانے کے چمچ، چکن کیوب 1 عدد، میدہ 6 کھانے کے چمچ، انڈا 1 کپ، سویا سوس 2 کھانے کے چمچ، کالی مرچ 1 چائے کا چمچ (پسی ہوئی)، تیل حسب ضرورت۔

ترکیب:

میدے میں چکن کیوب ملا کر اچھی طرح مسل لیں۔ 

اب ڈرم اسٹک لے کر کسی تیز چھری کی مدد سے گوشت ایک طرف کر لیں۔

اب ایک برتن میں میدہ لیں، اس میں چکن کیوب ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

 اس مکسچر میں اب سویا سوس، پسی ہوئی کالی مرچ، اجینو موتو اور انڈا ملا لیں اور ڈرم اسٹک پر لپیٹ لیں۔ 

کڑاہی میں تیل گرم کر یں، پھر کوٹ کی ہوئی ڈرم اسٹک کو اس میں ڈال کر سنہرا ہونے تک فرائی کرلیں گے، 

مزیدار ڈرم اسٹک تیار ہیں اسے فرینچ فرائز اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کیجئے۔

مزید لذیذ پکوان تیار کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں (https://ramadan.geo.tv/category/recipes)، آپ مزے دار پکوانوں کی تراکیب سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید