• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام الناس کی سہولت کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 2 اسپیشل ٹرین کراچی سے چلائی جائیں گی۔

ایک اسپیشل ٹرین کراچی اور پشاور براستہ فیصل آباد، وزیر آباد اور دوسری کراچی سے لاہور براستہ ساہیوال چلے گی۔ 

حکام کے مطابق پہلی ٹرین 7 اپریل 2024ء کو کراچی سٹی سے شام 6 بجے روانہ ہو گی، یہ ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہو گی، جس میں 1110 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ 

یہ خصوصی ٹرین کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، سانگلہ ہل، حافظ آباد، وزیر آباد، لالہ موسیٰ، جہلم، راولپنڈی، ٹیکسلا کینز، اٹک سٹی، نوشہرو اور پھر پشاور سٹی سے ہوتے ہوئے 9 اپریل 2024ء کو رات 1:15 پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

دوسری اسپیشل ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان 8 اپریل 2024ء کو رات 9 بجے روانہ ہو گی جو کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، کوٹ لکھپت سے ہوتے ہوئے 9 اپریل 2024ء کو شام 5:55 پر لاہور پہنچے گی، یہ ٹرین 18 کوچز پر مشتمل ہو گی اور اس میں 1220 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ 

اس میں 2 بزنس اور دو اسٹینڈرڈ کلاس کوچز لگائی جائیں گی، باقی تمام ڈبے اکانومی کلاس ہوں گے، صرف اے سی کلاس کی سہولت سیکنڈ ٹرین میں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید