• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھو موسے والا کا چھوٹا بھائی اسپتال سے گھر آگیا

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

بھارتی پنجاب کے مشہور ترین گلوکار، آنجہانی شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کے اسپتال سے گھر آنے پر ان کے گاؤں میں تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گلوکار کی والدہ چرن کور کو علاج کے لیے مزید کچھ دن اسپتال میں رہنا تھا لیکن بچہ اور ماں دونوں صحت مند تھے اس لیے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سدھو موسے والا کے مداح ان کے چھوٹے بھائی شبھ دیپ سے ملنے کے لیے موسیٰ گاؤں جانا چاہتے ہیں لیکن گلوکار کی خاندانی روایت ہے کہ نومولود بچے کو سوا ماہ تک اپنی فیملی کے علاوہ کسی سے نہیں ملنا چاہیے اس لیے مداحوں کو ابھی کچھ اور دن انتظار کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کے مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے لگ بھگ دو برس بعد ان کے والدین کے گھر 17مارچ کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید