• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کو اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم کا ٹریلر پسند آگیا

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا ٹریلر پسند آگیا اور یہ امید دلادی کہ یہ فلم ’ٹائیگر‘ اور ’سلطان‘ کا ریکارڈ توڑ دے گی۔

شائقین فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، بالآخر فلم کا ٹریلر آج ریلیز کردیا گیا۔ فلم آئندہ ماہ سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کے ٹریلر نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ بالی ووڈ فلم نگری کے سلو بھائی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فلم کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ 'ٹائیگر' اور 'سلطان' کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

سلمان خان نے دل کو چھولینے والے نوٹ میں اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلم بہت بڑی ہٹ ہوگی۔

سلو بھائی نے فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی بھی تعریف کی، جن کے ساتھ سلمان خان کی ٹائیگر زندہ ہے اور سلطان جیسی ہٹ فلموں کی تاریخ جڑی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ فلم کا ٹریلر بہت پسند آیا، علی آپ کو اس سے ٹائیگر اور سلطان کا ریکارڈ توڑنے کی ضرورت ہے۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ امید ہے ہندوستان کو آپ اور آپ کو ہندوستان عیدی دیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید