• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے 3 پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے 3 پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دے دی گئی اور اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دی اور موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق بھی اجلاس ہوا جس میں کیٹل مارکیٹ اور سلاٹر ہاؤس میں صرف ویکسینیٹڈ اور ٹیگ والے مویشی لانے کی پابندی پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کو دودھ اور گوشت برآمد کرنے کیلئے پالیسی وضع کرنے اور پنجاب میں ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ بنانے کی ہدایت بھی کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایف ایم ڈی بیماری کی ویکسینیشن مقامی سطح پر زیادہ تیار کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید