• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت ہو گی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی 1 ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

بجلی کے من و عن اضافے سے جی ایس ٹی سمیت صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فروخت ہوئی، فروری میں 24.77 فیصد بجلی پانی سے پیدا کی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد جبکہ درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ گیس سے 11.04 فیصد، ایل این جی سے 20.33 فیصد اور فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی بنائی گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید