• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کا خط، چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

اسلام آبادہائی کورٹ ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس قاضی فائز عیسی  نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط پر غور کیا گیا۔ 

اٹارنی جنرل نےصحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے جس کی تحقیق ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کی اوپن کورٹ تحقیقات کے لیے میاں داؤد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی۔

آئینی درخواست میں سپریم کورٹ سے بااختیار کمیشن بنا کر انکوائری کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط ایک طے شدہ منصوبہ لگتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید