• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی سرمایہ کاروں نے منافع سے 6 کروڑ 49 لاکھ ڈالر واپس بھیجے

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری سے کمائے نفع میں سے 6 کروڑ 49  لاکھ ڈالر واپس بھیجے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے 4 لاکھ ڈالر پاکستان سے بھیجے گئے ہیں۔ 

مرکزی بینک کے مطابق 8 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے کمایا 75 کروڑ 92 لاکھ ڈالر منافع واپس بھیجا ہے، جس میں سے 70 کروڑ 37 لاکھ ڈالر براہ راست جبکہ5 کروڑ 55 لاکھ ڈالر پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے تھے۔

تجارتی خبریں سے مزید