سونے کی فی تولہ قیمت میں 2024ء میں 52 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا۔
2024ء کے اختتام پر فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 2024ء میں 77100 روپے کے بینڈ میں رہی۔
2024ء میں سونے کی فی تولہ بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے رہی جبکہ کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔
سونے کی عالمی قیمت 2024ء میں 552 ڈالرز بڑھ کر 2 ہزار 614 ڈالرز رہی، 2024ء میں سونے کی عالمی قیمت 26.7 فیصد بڑھی ہے۔
2024ء میں سونے کی فی اونس عالمی قیمت 774 ڈالرز کے بینڈ میں رہی۔
2024ء میں سونے کی بلند ترین قیمت 2 ہزار 784 ڈالرز فی اونس اور کم ترین قیمت 2 ہزار 10 ڈالرز فی اونس رہی۔