سینیٹ انتخابات کیلئے اسلام آباد کے 4 امیدواروں کے ناموں کی حتمی لسٹ آویزاں کردی گئی۔
جنرل نشست کیلئے پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن سنی اتحاد کونسل کے فرزند حسین شاہ امیدوار ہیں۔
ٹینکوکریٹ نشست پر ن لیگ کے اسحاق ڈار اور سنی اتحاد کونسل کے راجا انصر محمود مدمقابل ہیں۔
انتخابات کیلئے پولنگ 2 اپریل کو صبح 9 سے 4 بجے سہ پہر تک جاری رہے گی، پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔