• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ ریفارمز منصوبوں کی منظوری دے دی


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ ریفارمز کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ہیلتھ ریفارمز سے متعلق اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ہیلتھ ریفارمز پر ایک ماہ میں ہونے والے پانچویں اجلاس میں ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نو اور صوبے میں جاری صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ صحت کے منصوبوں میں کہیں بھی مسئلہ آتا ہے تو انہیں بتایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ری ویمپنگ کےلیے درکار فنڈنگ میں تاخیر نہ کی جائے، ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اور اصلاحات پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائیں گے، جہاں بی ایچ یو، آر ایچ سی نہیں ہیں وہاں فیلڈ اسپتال موجود ہونے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید