• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریم آباد، ڈکیت گینگ کے چار کارندے شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں پولیس سے بے خوف لٹیروں کی وارداتیں تھم نہ سکیں کریم آباد مینا بازار میں ڈکیت گینگ کے چار کارندو ں نے شہری سے سر عام موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ملزمان نے واردات کے دوران موٹرسائیکل سوار شہری کا راستہ روکنے کی کوشش کی، اس موقع پر شہری لٹیروں کو دیکھ کر گھبرا کے چلتی موٹرسائیکل سے گرگیا، ملزمان نے شہری کی موٹرسائیکل اٹھائی اور فرار ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید